Sep ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ

انتہا پسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے

العالم نے خبردی ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے اتوار کو ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی اور مسجد الاقصی کے صحن میں گھس گئے -  پچھلے کئی میہنوں سے مسجد الاقصی پر انتہا پسند صیہونیوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں -

فلسطینی مسلمانوں نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے خلاف گذشتہ برس اکتوبر سے تحریک انتفاضہ قدس شروع کررکھی ہے - اس مقدس مقام پر صیہونیوں کے حملوں کی وجہ سے مسجد الاقصی کے آس پاس صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان اکثر و بیشتر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں -

  گذشتہ برس اکتوبر میں تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز کے بعد سے دوسو سے زائد فلسطینی شہری صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں - اس عرصے میں جہاں ہزاروں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں وہیں بڑی تعداد میں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے-