پاکستان کے سابق وزیر دفاع: جنگ حملہ آوروں کے لئے ختم ہو چکی ہے کیونکہ وہ ناکام ہو گئے ہین
پاکستان کے سابق وزیر دفاع نے امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مضبوط عزم اور اٹل ارادے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ حملہ آوروں کے لیے عملی طور پر ختم ہوچکی ہے کیونکہ وہ اپنے مقاصد کھو بیٹھے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: نعیِم خالد لودھی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اگرچہ اسرائیل اپنی شکست تسلیم نہ کرے، لیکن امریکی اس طرح کی ناکامیوں کو قبول کرنے کے عادی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہوچکی ہے کیونکہ جنہوں نے حملہ کیا وہ جنگ کا مقصد بھول گئے ہیں۔ بدقسمتی سے ان کا غرور، وہم اور ہٹ دھرمی اب بھی برقرار ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر دفاع نے پاکستانی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑے احتیاط سے قدم بڑھانے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والوں نے اب ایک ایسا بھنور پیدا کر دیا ہے جو دنیا کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، جبکہ حملہ اور ایرانیوں کے عزم اور حوصلے کو شکست دینے کے قابل نہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel