نابلس کے قریب ایک صیہونی فوجی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i249460-نابلس_کے_قریب_ایک_صیہونی_فوجی_زخمی
نابلس شہر کے قریب ایک صیہونی فوجی چاقو کے حملے میں زخمی ہو گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • صیہونی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کو حاصل کرنے اور فلسطینیوں کے مسلح ہونے کے بہانے انھیں فائرنگ کرکے شہید اور زخمی کرتے ہیں۔
    صیہونی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کو حاصل کرنے اور فلسطینیوں کے مسلح ہونے کے بہانے انھیں فائرنگ کرکے شہید اور زخمی کرتے ہیں۔

نابلس شہر کے قریب ایک صیہونی فوجی چاقو کے حملے میں زخمی ہو گیا ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے بدھ کے روز رپورٹ دی ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب الفی مشنیہ چیک پوسٹ کے نزدیک ایک صیہونی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ رپورٹ بھی دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس علاقے میں ایک فلسطینی خاتون پر فائرنگ کی ہے، رپورٹ کے مطابق اس فائرنگ سے یہ فلسطینی خاتون شہید ہو گئی ہے۔

صیہونی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کو حاصل کرنے اور فلسطینیوں کے مسلح ہونے کے بہانے انھیں فائرنگ کرکے شہید اور زخمی کرتے یا انھیں گرفتار کر لیتے ہیں۔