Oct ۱۴, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • شام: حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضے کو منہدم کرنے والا دہشت گرد واصل  جہنم

حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضے کو منہدم کرنے والا دہشت گرد کمانڈر واصل جہنم ہوگیا ہے۔

شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر دمشق میں جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضے پر بمباری کرنے والا دہشت گرد کمانڈر ابوجعفرالحمصی ادلب کے شہر درکوش میں واقع دریائے عین الزرقا میں اچانک غرق ہوگیا۔ اس کی سرکردگی میں دہشت گردوں نے شام میں لاتعداد جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن میں حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضے پر بمباری جیسا گھناونا جرم بھی شامل ہے ۔ابوجعفر الحمصی شامی فوج کا بھگوڑا تھا اور اس نے بحران شام کے آغاز ہی میں دہشت گرد گروہوں میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ شام کو پچھلے پانچ برس سے امریکہ اور مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں۔