صدر پزشکیان: جوہری معاہدے کے تحت حقوق کا تحفظ، دھمکیوں کی اجازت نہیں
Feb ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے تازہ ایکس پیغام میں ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے بارے میں کہا کہ گفتگو کا یہ سلسلہ آگے کی جانب ایک قدم تھا۔
سحرنیوز/ایران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ معاملات کے پرامن حل کے لیے گفتگو ہمیشہ ہماری اسٹریٹیجی رہی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایٹمی معاملے میں بھی جوہری عدم پھیلاؤ معاہدہ ہی ہمارا اصول ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے لکھا ہے کہ ایرانی عوام عزت کو عزت کی زبان سے جواب دیتی ہے لیکن زور زبردستی کو ہرگز برداشت نہیں کرتی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel