Feb ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ میگھالیہ کوئلہ کان دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ستائیس تک پہنچ گئی۔

ہندوستان میں میگھالیہ کے مشرقی ضلع میں غیر قانونی کوئلہ کانکنی کے دوران ہوئے دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ستائیس ہوگئی ہے کئی افراد بدستور لاپتہ ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان   پولیس نے بتایا کہ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں اور تلاشی مہم فی الحال جاری ہے۔ پولیس نے اس بارے میں بتایا کہ امسنگٹ گاؤں کے تھانگسکو علاقہ میں ہوئے دھماکہ والی جگہ پر کئی ایجنسیوں کے ذریعہ چلائی جا رہی تلاشی مہم کے دوران مزید دو لاشیں برآمد کی گئیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس کمار نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس درمیان میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے کہا کہ حکومت ناجائز کوئلہ کانکنی میں ملوث لوگوں کے تئیں کوئی نرمی نہیں دکھائے گی۔ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔ سنگما نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کو جانچ تیز کرنے اور جوابدہی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

ٹیگس