Feb ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛اپوزیشن رہنماؤں کا یوم سیاہ اور یوم سوگ ایک ساتھ منانے کا اعلان

آج پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں نے یوم سیاہ اور یوم سوگ ایک ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے-

سحرنیوز/پاکستان:   اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمحمود اچکزئی نے کہا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، ظلم کے خلاف ہم سب نے متحد ہونا ہے، ہم کسی کو پاکستان ڈبونے نہیں دیں گے۔

 

سینیٹ آف پاکستان میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جب تک عوام کے نمائندے اوپر نہیں آتے ظلم ختم نہیں ہوگا، آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی منائیں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آٹھ فروری کو ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، پورے پاکستان سے اپیل ہے کہ شٹر ڈاؤن کریں اور پرامن طریقے سے باہر نکلیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سب بھائی بھائی ہوں، آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی ہوگا۔

معروف سیاسی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وطن عزیز میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس میں کوئی سانحہ نہ ہو، بلوچستان میں دہشت گردی میں سیکڑوں لوگ شہید ہوئے۔

 

ٹیگس