رام اللہ میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i253456-رام_اللہ_میں_صیہونی_فوجیوں_کی_جارحیت
صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے انّیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے قدیمی علاقے میں ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔
    صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے قدیمی علاقے میں ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے انّیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

فلسطین کی وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے رام اللہ کے شمال میں واقع الجلزون کیمپ کے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا جس میں انّیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ایک فلسطینی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فلسطین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے قدیمی علاقے میں ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ ایک سال سے تحریک انتفاضہ بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ انتفاضۂ قدس کے شہداء کی تعداد اب بڑھ کر دو سو چوّن ہو گئی ہے۔