شیخ سلمان کی سزائے قید کا حکم منسوخ
بحرین کی عدالت نے اس ملک کی سب سے بڑی انقلابی تحریک کے رہنما کی سزائے قید کا حکم منسوخ کردیا ہے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک عدالت نے پیر کے روز شیخ علی سلمان کی نو سالہ قید کی مدت کی مخالفت کرتے ہوئے حکم صادر کیا ہے کہ ان پر دوبارہ اپیل کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے-
شیخ علی سلمان کی سزائے قید کا حکم ، حکومت بحرین کے سب سے بڑے مخالف گروہ کو سرکوب کرنے کی پالیسی کا ایک حصہ ہے کہ جو آل خلیفہ حکومت کے توسط سے کالعدم قرار دے دیا گیا ہے-
بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو، جولائی دو ہزار پندرہ میں رائے عامہ کو اکسانے اور آل خلیفہ حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی-
فروری دوہزار گیارہ میں بحرین میں عوامی تحریک کے آغاز سے قبل ، الوفاق پارٹی پارلیمنٹ کی سب سے بڑی پارٹی تھی کہ جس کے نمائندوں نے یمن کے عوام کا خون بہائے جانے پراحتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا واک آؤٹ کردیا تھا-
الوفاق کو سرکوب کئے جانے کے خلاف عالمی سطح پر کڑی نکتہ چینی کی گئی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور حتی واشنگٹن نے بھی جو منامہ کا اتحادی ہے ، حکومت بحرین کے اس اقدام پر نکتہ چینی کی-
بحرین میں سیاسی اور سماجی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے سیکڑوں شیعہ مسلمان اب تک بحرین اور سعودی عرب کے فوجیوں کے ہاتھوں بری طرح سے سرکوب کئے جا چکے ہیں-
بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے اعلان کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے حکمرانوں نے اسی طرح دو ہزار بارہ سے اب تک کم از کم دو سو اکسٹھ بحرینی شہریوں منجملہ آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلی ہے-