اردوغان اور بن سلمان کا اسرائیل سے شام سے فوری انخلا کا مطالبہ
ترکی کے صدر اور سعودی عرب کے ولیعہد نے ایک مشترکہ بیان میں صہیونی ریاست کی قابض فوج کو شام سے فوری طور پر نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے مشترکہ بیان میں شام کی خودمختاری اور سرزمین کی سالمیت کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے شام سے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کے جنوبی علاقوں القنیطرہ اور جبل الشیخ پر قبضہ کر لیا ہے۔
ترکی اور سعودی عرب نے اسرائیل کے سومالی لینڈ سے معاہدے کی سخت مذمت کی اور سومالی کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان کیا۔ دونوں ملکوں نے عالمی امن، علاقائی بحرانوں کے حل، فلسطین میں فوری جنگ بندی، سرحدوں کے اندر آزاد فلسطینی ریاست اور مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے پر اتفاق کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دفاعی تعاون، انسداد دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی اور نئے معاہدوں پر بھی زور دیا گیا۔
اردوغان نے ولیعہد کو یقین دلایا کہ ترکی شام میں استحکام اور تعمیر نو کے لیے سعودی عرب کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا اور توانائی و دفاعی شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرے گا۔