Feb ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان ریلوے کو بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین بندش پر 30 لاکھ سے زائد خسارہ

کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل ٹرین سروس کو 12 فروری تک معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے ریلوے حکام نے اعلان کیا ہے کہ آج بھی کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن جانے والی ٹرین سروس بند رہے گی۔

حکام کے مطابق بلوچستان سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین آپریشن معطل ہونے کے باعث اب تک محکمہ ریلوے کو 30 لاکھ روپے سے زائد مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان۔لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی قومی شاہراہ گزشتہ پانچ روز سے ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس