دنیا بھر میں قائم آل محمد حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کاجشن عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
عالم انسانیت کے نجات دہندہ قائم آل محمد حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کا جشن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: منجئی عالم بشریت حضرت امام مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کے اور شب برات کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن و نور و سرور ہے۔ تہران اور ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے ہمارے نمائندوں نے خبر دی ہے کہ پورا ملک اسلامی جمہوریہ ایران جشن میں ڈوبا ہوا ہے اور ہر طرف محفل میلاد کا سلسلہ جاری ہے-

قم میں واقع مسجد جمکران میں حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے شیدائیوں کا جم غفیر ہے جو مخصوص اعمال بجا لا کر ان کے ظہور میں تعجیل کی دعا کر رہے ہيں ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاکھوں منتظران ظہور امام مہدی عج نے مسجد جمکران میں اعمال شب نیمۂ شعبان انجام دیئے اور حضرت امام زمانہ کے ظہور میں تعجیل کی دعا کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel

ایران کے مقدس شہر مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں جناب معصومۂ قم کے حرم مطہر میں بھی عاشقان اہلبیت اطہار علیھم السلام اور منتظرات حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی بہت بڑی تعداد پندرہ شعبان کے جشن میں شریک ہے-
پندرہویں شعبان کی مناسبت سے جگہ جگہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا اور مٹھائیاں و شربت تقسیم کئے گئے۔ سڑکوں پر سبیلیں لگیں، عمارتوں کو خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا اور چراغانی کی گئی اور پورے ایران میں جشن ومسرت کا ماحول ہے-

ایران کے علاوہ ہندوستان ، پاکستان ، عراق اور بہت سے دیگر ملکوں میں بھی حضرت امام مہدی علیہ السلام کاجشن ولادت بہت جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کےساتھ منایا جا رہا ہے