شام کی قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کا دورہ مصر
Oct ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
شام کی قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ ، مصر کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں-
العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کی قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ جنرل علی مملوک نے قاہرہ کے اپنے سرکاری دورے میں اس ملک کے سیکورٹی حکام منجملہ مصر کی قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ جنرل خالد فوزی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے - جنرل مملوک اور مصر کے سیکورٹی حکام نے دمشق اور قاہرہ کے سیاسی مواقف ، نیز دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں شام اور مصر کے درمیان مشترکہ ہم آہنگی کے مسئلے پر اتفاق کیا ہے-اس سے قبل جنرل مملوک نے ستمبر دوہزار پندرہ میں بھی مصر کا دورہ کیا تھا اوراس ملک کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی تھی-
اسی سلسلے میں مصری ذرائع ابلاغ کا ایک وفد شام کے دارالحکومت دمشق گیا ہے اور اس ملک کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ولید المعلم سے ملاقات کی ہے-