شامی فوج کا ترکی کو انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i254311-شامی_فوج_کا_ترکی_کو_انتباہ
شام کی مسلح افواج کی ہائی کمان نے اس ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ترک حکومت کو خبردار کیا ہے-
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج کا ترکی کو انتباہ

شام کی مسلح افواج کی ہائی کمان نے اس ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ترک حکومت کو خبردار کیا ہے-

شام کی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج کی ہائی کمان نے جمعے کے روز ایک بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ ترکی ، شمالی حلب کے علاقوں میں عام شہریوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے، شمالی شام کے علاقوں پر ترکی کے فضائی حملے کو بے گناہ عوام کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا -

شام کی مسلح افواج کی ہائی کمان نے کہا کہ ترکی کی جانب سے اس طرح کے حملوں کی تکرار کی صورت میں، جارحین کو دندان شکن جواب دیا جائے گا-

واضح رہے کہ جمعرات کو ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی شام کے شہر حلب میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کی فوجی ونگ  (YPG)  وائی پی جی  کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سو ساٹھ سے دو سو افراد تک  کے مارے جانے کی خبر ہے-

رواں سال اگست میں بھی  شمالی شام کے علاقوں پر ترکی کے حملے میں  کم از کم چالیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے-