امریکہ ، فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرے: ترک وزیر اعظم
ترکی کے وزیر اعظم نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیزمت پارٹی کے سربراہ فتح اللہ گولن کو انقرہ کے حوالے کریں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بن علی ییلدریم نے بدھ کے روز امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر انقرہ کا پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کے نئے صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد گولن کو ترکی کے حوالے کریں-
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہیزمت پارٹی کے سربراہ فتح اللہ گولن کو انقرہ کے حوالے کئے جانے کے تعلق سے ترکی کو مثبت جواب نہیں ملا ہے، اس لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے باب کے آغاز کے لئے گولن کو ترکی کے حوالے کیا جائے-
ترکی کے حکام نے کہا ہے کہ فتح اللہ گولن ، پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے اصلی عامل ہیں البتہ ترکی نے اس سلسلے میں ابھی تک گولن پرعائد الزام کے حوالے سے بحد کافی ثبوت و شواہد پیش نہیں کئے ہیں تاہم اس نے گولن کو انقرہ کے حوالے کئے جانے کا با رہا مطالبہ کیا ہے جس کا ابھی تک اسے مثبت جواب نہیں ملا ہے-