حلب میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت
Nov ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
شام کے شہر حلب میں فوج کی کارروائی میں دوسو ساٹھ دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر حلب کے مغربی محاذ پر شامی فوج کے ساتھ جھڑپ میں جبھۃ النصرہ اور دیگر گروہوں کے دوسو ساٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- درایں اثنا شامی فوج نے مشرقی اور مغربی حلب سے دہشت گردوں کا رابطہ کاٹ دیا ہے-
خبری ذرائع کے مطابق حلب میں دہشت گردوں کے مختلف گروہوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں- ترکی کی فوج نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے فوجیوں نے شام میں داعش کے تینتیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-
شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی سینٹر نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ صوبہ حماہ کے چار علاقوں اور مغربی شام میں صوبہ لاذقیہ کے دو علاقوں کے جنگ بندی میں شامل ہونے کے بعد جنگ بندی میں شامل ہونے والے علاقوں کی تعداد نوسوچوبیس ہوگئی ہے-