یمن میں دسیوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i259093-یمن_میں_دسیوں_سعودی_اتحادی_فوجی_ہلاک_اور_زخمی
یمن کے صوبہ تعز میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن میں دسیوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی

یمن کے صوبہ تعز میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔

 ارنا نے خبر دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یہ حملہ  صوبہ تعز کے الجحملیہ علاقے میں کیا اس حملے میں سعودی اتحادی فوجیوں کی بہت سی گاڑیاں اور فوجی ساز وسامان بھی تباہ ہو گئے- یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے تعز شہر کی جانب سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیشقدمی کو بھی ناکام بنا دیا ہے-

اس درمیان جارح سعودی طیاروں نے یمن کے مغربی صوبے حدیدہ کے رہائشی علاقوں پر بارہا بمباری کی- ان حملوں میں یمنی شہریوں کو خاصا جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے- سعودی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے بجلی گھر کو تباہ کرنے کے لئے یہ ہوائی حملے کئے۔ سعودی طیاروں نے تعز کے جنوبی علاقے الذباب میں بھی یمنی فوج  اور عوامی رضاکار فورس کے مراکز پر بمباری کی۔