فلسطین کے مسئلے کوحل کرانے میں اقوام متحدہ کی ناکامی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i260413-فلسطین_کے_مسئلے_کوحل_کرانے_میں_اقوام_متحدہ_کی_ناکامی
پاکستان نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین تنازع کو حل کرانے کیلئے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے کردار کو ناکافی قراردیدتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۶:۳۷ Asia/Tehran
  • فلسطین کے مسئلے کوحل کرانے میں اقوام متحدہ کی ناکامی

پاکستان نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین تنازع کو حل کرانے کیلئے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے کردار کو ناکافی قراردیدتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے ۔

اقوام متحدہ میں جاری ”فلسطین کا سوال “ کے موضوع پر جاری مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کیلئے پاکستانی مندوب

ملیحہ لودھی نے فلسطینی سرزمین، غزہ کی پٹی اور مسجد اقصیٰ کے گرد اسرائیل کے قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 52لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو گزشتہ ستر سال سے اپنے گھروں سے زبردستی محروم رکھنااور انکا جائز اور قانونی حق واپس دینے سے انکار کرنا انصاف اور اخلاقیات کی نفی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا دن منانابین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اصولوں کی سنگین نفی کرنے والے ایک غاصب کے ہاتھوں فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کی یا د دلاتا ہے ۔

انہوں نے پاکستا ن کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کا ادراک کرنے کے حوالے سے مسلسل ٹال مٹول کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔