اردن میں حملہ آوروں کے خلاف جاری آپریشن ختم
اردن میں چار حملہ آوروں کو ہلاک کیے جانے کے بعد الکرک شہر میں حملہ آوروں کے خلاف جاری آپریشن ختم ہو گیا ہے۔
اردن میں چار حملہ آوروں کو ہلاک کیے جانے کے بعد الکرک شہر میں حملہ آوروں کے خلاف جاری آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ اردن کے سیکورٹی اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ چار حملہ آوروں کی ہلاکت کے بعد الکرک میں سیکورٹی آپریشن ختم ہو گیا ہے-
اتوار کو اردن کے جنوبی شہر الکرک شہر میں ایک مسلح گروہ اور اردن کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والے تصادم میں سو افراد ہلاک ہوئے ہیں- اردن کے سیکورٹی ادارے کے بیان کے مطابق شہر الکرک کے قلعے میں حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے-
روئٹر کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات اردن کے الکرک شہر میں دہشت گردوں نے شہر میں فائرنگ کر کے کئی افراد کو قتل کر دیا تھا - حملے کے بعد حملہ آوروں نے ایک قلعے میں پناہ لی تھی- اس سے قبل اردن کے سیکورٹی ادارے نے حملے میں چودہ افراد کے مارے جانے کی خبر دی تھی مارے جانے والوں میں کینیڈا کی ایک خاتون بھی شامل ہے- حملے میں کم سے کم ستائیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-
قابل ذکر ہے کہ اتوار کی رات کچھ نامعلوم مسلح افراد نے اردن کے الکرک شہر کے ایک سیکورٹی مرکز پر حملہ کر دیا تھا -