سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا جوابی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i266800-سعودی_فوجی_ٹھکانوں_پر_یمنی_فوج_کا_جوابی_حملہ
یمنی فوج نے سعودی فوج کی جارحیتوں کے جواب میں سعودی عرب کے اندر جیزان، نجران اور عسیر میں سعودی فوجی اڈوں پر شدید حملہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا جوابی حملہ

یمنی فوج نے سعودی فوج کی جارحیتوں کے جواب میں سعودی عرب کے اندر جیزان، نجران اور عسیر میں سعودی فوجی اڈوں پر شدید حملہ کیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے یمنی فوج کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے توپخانوں اور میزائلوں سے سعودی عرب کے اندر فوجی اڈوں پر شدید حملہ کیا جس میں سعودی فوجیوں کو خاصا جانی اور مالی نقصان پہنچا-  یمنی فوج نے ان حملوں میں سعودی فوج کی متعدد گاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کو تباہ کر دیا جبکہ کئی سعودی فوجی بھی ان حملوں میں مارے گئے- یمنی فوج نے یہ حملے جیزان، نجران اور عسیر میں سعودی فوجی اڈوں پر کئے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج نے جیزان میں الدفینیہ اور الخوبہ الشمالیہ نامی گاؤں میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جبکہ جیزان کے ہی مستحدث فوجی اڈے پر یمنی فوج  کے توپخانوں نے سعودی عرب کے فوجی اڈے کو بہت زیادہ  نقصان پہنچایا۔