داعش نے مشرقی افغانستان میں 60 گھروں کو آگ لگادی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i267541-داعش_نے_مشرقی_افغانستان_میں_60_گھروں_کو_آگ_لگادی
دہشت گرد گروہ داعش نے مشرقی افغانستان میں رہائشی مکانات کو نذر آتش کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • داعش نے مشرقی افغانستان میں 60 گھروں کو آگ لگادی

دہشت گرد گروہ داعش نے مشرقی افغانستان میں رہائشی مکانات کو نذر آتش کردیا ہے۔

 افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاللہ خوگیانی نے بتایا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے کوت شہر کے مختلف علاقوں میں مزاحمت کرنے والے لوگوں کے گھروں کو آگ لگادی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  داعشی عناصر نے ساٹھ خاندانوں کو زبردستی باہر نکالنے کے بعد، ان کے گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔

کوت کے قبائلی رہنماؤں  کا کہنا ہے کہ داعش نے اپنے خلاف مزاحمت کرنے والے تمام لوگوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کی دھمکی دی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بڑی تعداد میں داعشی عناصر موجود ہیں اور کوت شہر کے اطراف میں انہوں نے اپنی پناگاہیں بنا رکھی ہیں۔