یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i268453-یمن_پر_وحشیانہ_سعودی_جارحیت
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو بھی یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو بھی یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے الجوف میں رہائشی علاقوں پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا - سعودی عرب کے جارح لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو ہی لحج اور تعز صوبوں میں بھی بمباری کی - سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے الرمادیات علاقے پر بھی تین بار بمباری  کی - سعود ی عرب کے اتحادی فوجیوں نے بھی یمن کے صوبہ تعز میں اپنی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے التعزیہ کے علاقے میں متعدد شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا - دوسری جانب یمن کی فوج نے بھی سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی سرحدی صوبے جیزان میں حملہ کرکے سعودی فوج کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا جس میں سوار سبھی سعودی فوجی مارے گئے جبکہ صوبہ جیزان میں  ہی یمن  کے اسنائپروں نے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا-