سعودی ولی عہد کے لیے سی آئی اے کا ایوارڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i271423-سعودی_ولی_عہد_کے_لیے_سی_آئی_اے_کا_ایوارڈ
دہشت گردوں کے سرغنہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں سعودی خدمات کو سراہتے ہوئے سعودی ولیعہد کو ایوارڈ دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • سعودی ولی عہد کے لیے سی آئی اے کا ایوارڈ

دہشت گردوں کے سرغنہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں سعودی خدمات کو سراہتے ہوئے سعودی ولیعہد کو ایوارڈ دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو جمعے کے روز ریاض میں ایک تقریب کے دوران امریکی سی آئی اے کا جارج ٹینیٹ ایوارڈ دیا گیا۔
اس موقع پر سعودی ولیعہد نے سعودی عرب اور امریکہ کے اسٹریٹیجک تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کا ملک، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔
سعودی ولیعہد نے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد مہم کی بنیاد پر، ایسی حالت میں امریکی ایوارڈ حاصل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور انھوں نے اس سلسلے میں ایک آرڈینینس پر دستخط بھی کر دیئے تھے۔
ٹرمپ کے اس حکمنامے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا اور عدالت نے بھی اس حکمنامے پر عمل درآمد کو معطل کئے جانے کے احکامات جاری کر دیئے۔