یمن پر سعودی جارحیت کی مذمت
یمن کی وزارت انسانی حقوق اور اس ملک کے متعدد گورنریٹس نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں یمن میں سعودی عرب کے نئے وحشیانہ جرائم منجملہ صوبے صنعا کے شمالی علاقے میں مجلس عزا پر کئے جانے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت انسانی حقوق نے جمعرات کے روز ایک بیان میں صوبے صنعا کے شمالی علاقے ارحب میں عورتوں کی مجلس عزا پر سعودی عرب کی بمباری کو وحشیانہ جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملوں میں تمام اخلاقی و انسانی اصول اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے
یمن کے مختلف صوبوں منجملہ صنعا، صعدہ اور عمران کے گورنرہاؤس نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں ارحب پر حملے سے متعلق سعودی عرب کے وحشیانہ جرم کی شدید مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بدھ کے روز صنعا کے شمالی علاقے ارحب میں ایک زنانی مجلس عزا پر بمباری کر کے آٹھ یمنی خواتین و بچوں کو شہید اور دس دیگر کو زخمی کر دیا۔