عراق: شادی کی تقریب میں دھماکہ، 26 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i274762-عراق_شادی_کی_تقریب_میں_دھماکہ_26_افراد_جاں_بحق
عراق میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہونے سے 26 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • عراق: شادی کی تقریب میں دھماکہ، 26 افراد جاں بحق

عراق میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہونے سے 26 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عراق کے شہرتکریت میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے 26 افراد جاں بحق گئے جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔خودکش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے تکریت کو داعش سے 2015 ء میں چھڑایا تھا۔