یمنی فوج کی پیشقدمی جاری ، متعدد سعودی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i277018-یمنی_فوج_کی_پیشقدمی_جاری_متعدد_سعودی_فوجی_ہلاک
یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس، جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے میں داخل ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی پیشقدمی جاری ، متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس، جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے میں داخل ہوگئی ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق  یمن کی فوج اور رضاکار فورس ، جارح سعودی عرب کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے جیزان کے الغاویہ ، البیت الابیض اور البیت الاسود علاقوں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

یمنی فوجیوں نے اپنی کارروائی کے دوران سعودی عرب کے کئی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

یمن کی فوج اور رضا کار فورس نے ایک اور کارروائی میں یمن کے صوبہ حجہ میں واقع شمالی صحرائے میدی میں جارح سعودی فوج کے دیگر اڈوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا کہ جس کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے اتوار کو بھی صوبہ مارب میں سعودی فوج کے ایک گروہ پر حملہ کرکے چار سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا-

سعودی عرب کی آل سعود حکومت مارچ دوہزار پندرہ سے امریکی مدد سے یمن کے مظلوم عوام کو اپنی جارحیت اور حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔

سعودی حملوں میں اب تک بارہ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور کم سے کم تیس لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔