Apr ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • طالبان کے حملے میں 4 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان نے ایک حملے کے دوران 4 انٹیلی جنس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

افغانستان  کےصوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں 4 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ اہلکار ضلع اندار میں ایک حملے کے دوران ہلاک ہوئے۔ افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 64 وہابی دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان کے حملے میں 4 انٹیلی جنس اہلکار مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صوبہ تخار میں ایک جھڑپ کے دوران 10طالبان ہلاک ہو گئے۔ ادھر افغان حکام  کا کہنا ہے کہ ارزگان کے علاقے ترین کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری آپریشن میں 54 طالبان ہلاک اور 32 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس دوران طالبان کو پسپا کردیا گیا ہے اور اب آپریشن کا دائرہ دیگرعلاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔

ٹیگس