سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i280682-سعودی_فوجی_ٹھکانوں_پر_یمنی_فوج_کا_حملہ
یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی سرحد صوبے جیزان میں سعودی فوج کے ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو تباہ کردیا ہے اور اس میں پوری طرح آگ لگ گئی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی سرحد صوبے جیزان میں سعودی فوج کے ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو تباہ کردیا ہے اور اس میں پوری طرح آگ لگ گئی ہے

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کی مشترکہ فوج نے سعودی عرب کے صوبہ جیزان کےالطوال علاقے میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا اور سعودی فوج کے ہتھیاروں کے ڈپو کو آگ لگادی - المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبردی ہے کہ یمنی فوج نے یمن کے صوبہ مارب کے علاقے صرواح میں بھی سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کو ہلاک کردیا - اس کارروائی میں بہت سے غاصب فوجی زخمی بھی ہوئے ہيں - اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میدی میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پر بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا - خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج کا یہ بیلسٹیک میزائل زلزال میزائل ہے جو نشانے پر صحیح طریقے سے جاکر لگا ہے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں تین سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں -