Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • بحرین، شیخ عیسی قاسم کے حق میں مظاہرے بدستور جاری

بحرین میں شیخ عیسی قاسم کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

بحرین کے انقلابی عالم دین شیخ عیسی قاسم کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمے کے فیصلے کی تاریخ قریب ہونے کے ساتھ ہی بحرین کے عوام کی جانب سے ان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور دھرنا دیا جا رہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے کل رات  الدراز کے علاقے میں واقع شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے احتجاج،  دھرنے اور مظاہرے میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے ایک بار پھر آل خلیفہ کی سرکوبی کی پالیسی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بحرین کے عوام نے  المعامیر، الجفیر اور البلاد القدیم کے علاقوں میں بھی کل احتجاجی مظاہرے کئے اور شیخ عیسی قاسم سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب آل خلیفہ کے آلہ کار سکیورٹی فورسز نے بحرین کے ایک اور عالم دین شیخ عبدالزہراء الکربابادی کو ان کی اہلیہ سمیت کرباباد کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ شیخ عیسی قاسم کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمے کا فیصلہ 7 مئی کو سنایا جائے گا۔

بحرین کے عوام گزشتہ 10 مہینے سے شیخ عیسی قاسم کی شہریت کی منسوخی کے خلاف ان کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دئیے رہے ہیں۔

ٹیگس