امریکی عوام کی اکثریت: ٹرمپ کی دوسری مدت کا پہلا سال ناکام رہا
ایک حالیہ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں دوسری مدت کے پہلے سال میں تقریباً ہر معاملے میں ان کی کارکردگی کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں اور اکثریت کا خیال ہے کہ ٹرمپ اس مدت میں اب تک ناکام رہے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: سی این این نیوز نیٹ ورک نے اس سروے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ زیادہ تر امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ غلط ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور انھوں نے زندگی کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے بہت کچھ نہیں کیا۔
نیوز نیٹ ورک نے اس حالیہ سروے کے نتائج کو ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کے لیے خاص طور پر کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے لئے بری خبروں میں سے ایک قرار دیا اور لکھا ہے کہ امریکی صدر جس طرح معیشت کو سنبھالتے ہیں وہ امریکی ایوان نمائندگان اور امریکی سینیٹ کی دوڑ میں ایک اہم مسئلہ ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ان نتائج نے ٹرمپ کی جانب سے اپنے صدارتی اختیارات کے استعمال کے بارے میں امریکیوں میں وسیع تشویش کی نشاندہی بھی کی۔