آستانہ میں دوسرے دور کے مذاکرات کا آغاز
May ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
شام کے بارے میں امن مذاکرات کے چوتھے دور کا دوسرا اجلاس قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوگیا ہے۔
اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، شام میں جنگ بندی، بحران کے سیاسی حل اور جنگ کے خاتمے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ بند دروازوں کو پیچھے ہونے والے اس اجلاس میں، ایران، روس اور ترکی کے نمائندے شریک ہیں۔شام میں قیام امن کے لیے استانہ مذاکرات کے چوتھے دور کا آغاز بدھ کو ہوا تھا اور جمعرات کی رات تک جاری رہے گا۔ چوتھے دورکے پہلے روز، شامی حکومت کے مسلح مخالفین نے ایک بار پھر اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔شام کے بارے میں اب تک آستانہ میں مذاکرات کے تین دور ہوچکے ہیں جبکہ اس حوالے سے ماہرین کے درمیان بات چیت کے دو دور تہران میں ہوئے تھے۔آستانہ مذاکرات اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں اور روس اور ترکی کے تعاون سے ہورہے ہیں۔