May ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • شام: حمص سے مسلح گروہوں کا انخلا

شام کے شہر حمص سے محاصرے میں آئے ہوئے مسلح افراد اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس شہر سے نکل گئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق سنیچر اور اتوار کو مسلح افراد کا ایک اور گروپ حمص شہر کے الوعر علاقے سے نکل گیا جس کے بعد اس شہر کو مکمل طور پر شامی افواج کے سپرد کرنے کا عمل  اس ملک میں بحران کے شروع ہونے کے بعد مکمل ہوگیا ہے۔ مسلح گروہوں اور شامی حکومت کے مابین قومی آشتی کے سلسلے میں طے پانے والے معاہدے کے تحت  گزشتہ مہینوں کے دوران شام کے مغربی علاقوں سے ایک ہزار مسلح افراد اور ان کے اہل خانہ نکل چکے ہیں۔

حمص شام کا اہم شہر ہے جو گذشتہ 3 برس سے دہشت گردوں کے قبضے میں تھا۔

ٹیگس