شامی فوج کی پیشقدمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i284050-شامی_فوج_کی_پیشقدمی
ذرائع نے قلمون سے حمص تک کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے فوج کے وسیع پیمانہ پر آپریشن کے آغاز کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی پیشقدمی

ذرائع نے قلمون سے حمص تک کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے فوج کے وسیع پیمانہ پر آپریشن کے آغاز کی خبر دی ہے۔

شامی افواج نے اپنے اتحدیوں بالخصوص روسی فضائیہ کی مدد سے مشرقی حمص کے مضافات میں وسیع آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ابھی تک کئی گاوں اور بستیوں نیز اسٹریٹجک اہمیت کے حامل پہاڑی سلسلے پر مشتمل ہزاروں مربع کیلومیٹر کے علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کراتے ہوئے کئی دہشت گردوں کوہلاک کر دیا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق فوج نے ان آپریشن میں کئی اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل علاقوں جیسے السیرتیل، الشہداء، ام طویقین اور المشتل کو خالی کرا لیا ہے۔

شامی افواج اور روسی فضائیہ کی داعش کے خلاف شدید بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی جاری ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق شامی افواج نے دمشق کے مضافات میں مشرقی قلمون کی پہاڑیوں سے حمص کے مضافات میں جنوبی تدمر تک وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے ۔

شامی افواج نے گزشتہ دنوں علمی مرکز البحوث العلمیہ کو آزاد کراتے ہوئے غاصب صیہونیوں کے ذریعے بنائے گئے اسلحوں کا ایک بڑا ذخیرہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

شامی افواج نے چند روز پہلے ہی مشرقی حلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کیا ہے۔ فوج نے کئی علاقوں کو آزاد کراتے ہوئے داعش کی آخری مضبوط پناہ گاہ مسکنہ شہر سے آٹھ کیلومیٹر کے فاصلہ پر پوزیشن سنبھال لی ہے۔