May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں خودکش حملہ متعدد ہلاک و زخمی

افغانستان میں آج ماہ رمضان کے پہلے دن ہی ایک خودکش حملے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک خودکش حملہ آور نے فٹ بال میدان کے نزدیک کاربم دھماکہ کیا،جو فوجی کیمپ کے پاس واقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے تاہم ابھی تک افغان حکام نے ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

البتہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد کئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گيا ہے جن میں سے کئی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیا ن جھڑپوں میں کم سے کم 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

ٹیگس