دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے شدید حملے
May ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
شامی فوج نے صوبہ دیرالزور میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک بڑے اڈے پر حملہ کر کے دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے خبر دی ہے کہ دیرالزور میں شامی فوج کے حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-
اس حملے میں دہشت گردوں کا فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہو گیا-
شامی فوج نے اس سے پہلے صوبہ دیرالزور کے ہی علاقے تلہ الصنوف میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا- شامی فوج نے دیرالزور ہوائی اڈے کے اطراف میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا-
شام کے مشرق میں واقع صوبہ دیرالزور عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ تیل سے مالا مال شہر دیرالزور دو ہزار چودہ سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے- داعش دہشت گرد گروہ اس علاقے کا تیل چوری کر کے ترکی کی منڈیوں میں فروخت کرتا ہے-
ٹیگس