عراق میں داعش کے 47 دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i286240-عراق_میں_داعش_کے_47_دہشتگرد_ہلاک
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے شمالی عراق میں ایک کارروائی میں سینتالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے 47 دہشتگرد ہلاک

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے شمالی عراق میں ایک کارروائی میں سینتالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فورس کی اکاونویں بٹالین نے صوبہ صلاح الدین کے المسیحلی علاقے سے داعش دہشت گردوں کا صفایاکرنے کے ساتھ ہی شہر شرقاط میں بھی کم سے کم سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
رضاکار فورس کی تینتالیسویں بٹالین نے صوبہ صلاح الدین کی مکحول پہاڑی علاقے میں بھی داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرنے کے ساتھ ہی چودہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی فوج کی جانب سے شمالی عراق کے صوبہ کرکوک کے تلعفر اور الحویجہ شہروں کو آزاد کرانے کی کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم کسی معین تاریخ کی جانب اشارہ نہیں کیا ہے۔