یمن میں امریکہ کا ڈرون حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i286980-یمن_میں_امریکہ_کا_ڈرون_حملہ
یمن میں امریکہ کے ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۴:۵۸ Asia/Tehran
  • یمن میں امریکہ کا ڈرون حملہ

یمن میں امریکہ کے ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں ایک گاڑی پر امریکہ کے ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس حملے کی مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے شہرنجران  میں عباسہ چھاونی میں سعودی فوج اور اس کے آلہ کاروں کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیحے میں  کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔

سعودی عرب نے بعض عرب ملکوں کے تعاون اور امریکہ کی حمایت سے 26 مارچ 2015 سے یمن پر جارحیت شروع کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی باشندے شہید اور زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔