Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • سعودی اور قطری وفود کے درمیان جھگڑا

کویت میں منعقدہ خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں سعودی اور قطری وفود کے درمیان جھگڑے کے بعد اجلاس کو روک دینا پڑا۔

کویت میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران سعودی اور قطری وفود کے درمیان ہونےوالے جھگڑے کی تصویریں اور ویڈیو کلیپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب سعودی عرب کے وفد کے ایک رکن نے قطری وفد کی اہانت کی۔
جھگڑا شروع ہونے کے بعد اجلاس کی کارروائی روک دی گئی اور پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے گذشتہ پانچ جون کو قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے۔
ان ملکوں نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے لئے اپنی حمایت سے دستبردار ہوجائے اور عرب موقف کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔
دوسری جانب قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی کے اصولوں میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ٹیگس