Jul ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • صدر کے ساتھ پارلیمانی کمیشن کے اراکین کی اہم نشست، مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی وخارجہ پالیسی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صدر مملکت سے کمیشن کے اراکین کی ملاقات میں دفاع،قومی سلامتی اور ملک کے پر امن ایٹمی پروگرام سے متعلق اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

سحرنیوز/ایران:  اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اج کمیشن کے اراکین نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ۔

 انھوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں  ملک کے دفاعی بجٹ،  پائیدار سیکورٹی کے لئے ضروری اقدامات، جوہری صنعت کی گنجائشوں اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون پر مکمل عمل درآمد کے بارے میں  گفتگو کی گئی ۔

  ابراہیم رضائی نے بتایا کہ اس نشست میں صدر مملکت کے دورہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایجنڈے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ان کے اس سفر میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و توقیر اور توانائی و اقتدار کا پیغام جانا چاہئے۔    

 ایران کے قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کے  پارلیمانی کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ نشست میں، اسنیپ بیک  میکنزم فعال ہونے کی صورت ميں، دنیا کی بڑی طاقتوں بالخصوص پانچ جمع ایک کے ملکوں کے تئیں عزتمندانہ ردعمل، ایٹامک ڈیٹرنس قائم کرنے، خارجہ پالیسی کی حکمت عملی میں تبدیلی، حالیہ جارحیت میں صیہونی حکومت کے جرائم کی دستاویز تیار کرنے، ملی وحدت کے تحفظ، بنیادی ضرورت کی چیزوں کی قیمت کو ثابت رکھنے، مختلف شعبوں میں Passive Defense کے اقدامات، بعض ملکوں کے ساتھ روابط پر نظر ثانی،نامکمل قومی منصوبوں کی تکمیل اور غزہ کے عوام کا محاصرہ ختم کرانے کی کوشش  پر زور دیا گیا اور 12 روزہ جارحیت کے دوران صدرمملکت کی استقامت و مجاہدت کی قدردانی کی گئی۔

ٹیگس