عراق:داعش کے 27 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i287108-عراق_داعش_کے_27_دہشت_گرد_ہلاک
عراقی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عراق کے مغرب میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے 27 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۵:۵۴ Asia/Tehran
  • عراق:داعش کے 27 دہشت گرد ہلاک

عراقی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عراق کے مغرب میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے 27 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا ہے۔

النہرین کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے الحدیثہ کے شمال مغرب  میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے 27 دہشت گردوں  کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے خلاف ہونے والی کارروائی میں داعش کی 6 گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ اس کارروائی میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔