شام میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے امریکی اتحاد کے جرائم
Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام میں تازہ ترین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے شہر المیادین میں ایک اسکول پر بمباری کی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مشرقی شام کے شہر دیرالزور میں شامی پناہ گزینوں کے حامل اس اسکول پر امریکہ کے نام نہاد اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم از کم پانچ شامی شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
اس سے قبل شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ شام میں امریکہ کے نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں سے صرف داعش دہشت گردوں کو تقویت مل رہی ہے۔
امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے رقہ کے رہائشی علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا جس میں زیادہ تر عام شہری مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ شام میں امریکی اتحاد کے اس قسم کے حملوں پر شامی حکومت کی جانب سے ہمیشہ احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔