پوتین دہلی پہنچے ، ایئرپورٹ پر مودی نے خیر مقدم کیا
روسی صدر ولادیمیر پوتین دو روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئے ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ان کا جہاز دہلی کے پالم ائیرپورٹ پر اترا جہاں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ان کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہاتھ ملایا، گلے ملے اور گرم جوشی سے ایک دوسرے کا خیر مقدم کیا۔
ائیرپورٹ پر رسمی استقبال کے بعد نریندر مودی اور ولادیمیر پوتین ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
ولادیمیر پوتین 5 دسمبر کو دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ 23 ویں ہندوستان و روس کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دونوں رہنما سربراہی اجلاس سے قبل علاقائی، دوطرفہ اور عالمی اہمیت کے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ بات چیت کے دوران ہندوستان کی طرف سے ایس چارسو فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یاد رہے امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر پچاس فیصد امپورٹ ڈیوٹی لگانے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور پیش رفت کے تناظر میں روسی صدر پوتین کے اس دورے کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے پوتین کے ہندوستان پہنچنے سے پہلے روس کے کئی وزراء دہلی پہنچ چکے ہیں جن میں نائب وزیراعظم ڈینس منتوروف اور وزیر دفاع سرگئی شویگو جیسے بڑے نام شامل ہیں۔