Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر  صیہونیوں کے حملے جاری ، مزید 4 شہید

غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں پر توپخانے کے حملے اور فائرنگ کی جس میں ایک بچے اور ایک نامہ نگار سمیت چار فلسطینی شہید ہوگئے-

مشرقی غزہ کے التفاح محلے میں صیہونی حکومت کے توپخانے کےحملے میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر دوہزار تیئیس سے اب تک غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں ستر ہزار فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور تقریبا سترہ لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے کہ جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں-

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

اقوام متحدہ نے غزہ میں ہونے والی وسیع تباہی کےبعد اس کی تعمیر نو کی لاگت کا تخمینہ تقریبا ستر ارب ڈالر لگایا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال دس اکتوبر کی سہ پہر کو صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کا باضابطہ اعلان کیا لیکن وہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی ہی شقوں پر عمل درآمد میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے اور بار بار اس کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ 

 

ٹیگس