اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک اہم سمجھوتہ پر دستخط
پاکستان کے وزیر ثقافت نے شیراز میں منعقد بین الاقوامی فجر فلم فسٹیول کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک اہم سمجھوتہ پر دستخط کی خبر دی ہے.
سحرنیوز/ایران: پاکستان کے وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے اس بین الاقوامی فسٹیول کے موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان علامہ اقبال کے فارسی کلام کو اردو میں ترجمہ کروانے پر اتفاق ہوا ہے اورنگزیب کھچی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان اور ایران کے درمیان پائے جانے والے بہت ہی گہرے تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کے مد نظر یہ سمجھوتہ، علم و ادب اور سیاحت کے میدانوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پاکستان کے وزیر ثقافت کے مطابق دونوں ممالک کی وزارتیں اس سمجھوتے کو عملی شکل دینے کے لئے کام کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مذہبی ٹورزم کے بہت مواقع پائے جاتے ہیں. اورنگزیب کھچی نے اس سلسلہ میں سفرکو آسان بنانے کی غرض سے مذید سہولیات فراہم کرنے کی بات کہی..
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
انہوں نے ثقافت اور ہنر سے متعلق فسٹیولز اور سینما کو پاکستان اور ایران کے درمیان رابطہ کا پل قرار دیا.
اورنگزیب کھچی نے پاکستان میں ایرانی فلموں اور پاکستان میں نوروز فلم فسٹیول کے انعقاد کی پیشکش کی