عراق: الانبار میں 30 دہشت گردوں کی ہلاکت
Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
عراقی فضائیہ نے مغربی صوبے الانبار میں رواہ نامی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کم از کم تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
عراق کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے اتوار کو رواہ کے علاقے میں داعش کے استراحت گاہ اور بم بنانے والے کار خانے پر بمباری کردی جس میں کم از کم تیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب عراق پولیس نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج، موصل کے قدیم علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے آخری ٹھکانے کی حیثیت سے سرج خانہ کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔
عراقی فوج نے عام شہریوں کے لئے کئی محفوظ راستے بنا دیئے ہیں تاکہ وہ موصل کے قدیم علاقے میں داعش دہشت گردوں کی قید سے فرار ہوسکیں۔
ٹیگس