عراق: الانبار میں 30 دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i288054-عراق_الانبار_میں_30_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
عراقی فضائیہ نے مغربی صوبے الانبار میں رواہ نامی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کم از کم تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • عراق: الانبار میں 30 دہشت گردوں کی ہلاکت

عراقی فضائیہ نے مغربی صوبے الانبار میں رواہ نامی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کم از کم تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

عراق کے فوجی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے اتوار کو رواہ کے علاقے میں داعش کے استراحت گاہ اور بم بنانے والے کار خانے پر بمباری کردی جس میں کم از کم تیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب عراق پولیس نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج، موصل کے قدیم علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے آخری ٹھکانے کی حیثیت سے سرج خانہ کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔
عراقی فوج نے عام شہریوں کے لئے کئی  محفوظ راستے بنا دیئے ہیں تاکہ وہ موصل کے قدیم علاقے میں داعش دہشت گردوں کی قید سے فرار ہوسکیں۔