سعودی فوجیوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i288708-سعودی_فوجیوں_کی_ہلاکت
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ سرحد پر 7 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
  •  سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ سرحد پر 7 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی علاقے نجران میں ایک سعودی فوجی ٹھکانے کو میزائل حملے کا نشانہ بناتے ہوئے 6 سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

مشترکہ افواج نے نجران میں ہی سعودی فوجیوں کے اڈے کو کاٹیوشا میزائل کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب عسیر میں بھی ایک یمنی جوان نے سعودی فوجی چیک پوسٹ پر تعینات جارح فوج کے ایک اہلکار کو نشانہ بناتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔