Jul ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شام امن مذاکرات کے موقع پر ایران اور فرانس کے اعلی سفارتکاروں نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق آستانہ میں منعقدہ شام امن مذاکرات کے پانچویں دور کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کے سربراہ حسین جابری انصاری اور فرانسیسی ایلچی برائے امور شام فرینک جیلے نے ایک ملاقات کے دوران شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے شامی بحران کا سیاسی حل، غیرریاستی عناصر کی سرگرمیوں کی مخالفت شام میں انسانی بحران پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا۔

فرانسیسی ایلچی نے اس ملاقات میں شامی بحران کے حوالے سے فرانس حکومت کے مؤقف پر روشنی ڈالی اور اس حوالے سے ان کو ایرانی مؤقف سے بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ منگل کے روز آستانہ عمل سے منسلک شام امن مذاکرات کا پانچواں دور دو روز کے بعد گزشتہ روز ختم ہوا اس اجلاس میں شام کے مخصوص علاقوں میں امن کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس دو روزہ مذاکرات میں فریقین  نےشام میں انفراسٹکچر کی از سرنو تعمیر اور اس حوالے سے بین الاقوامی انسانی بنیاد پر امداد کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے امور شام اسٹافن ڈی مستورا نے بھی شام امن مذاکرات میں شرکت کی ۔

ٹیگس