شامی فوج کی پیشقدمی
شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ عین ترما اور جوبر میں فوج اور دہشتگرد تنظیموں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کی ایک کثیر تعداد ہلاک ہو گئی ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی افواج نے عین ترما ور زملکا پل کے اطراف میں کارروائیوں کے دوران کئی اہم علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
شامی فوج نےعین ترما کے شمال مغرب میں الحوم نامی علاقے کو بھی آزاد کرا لیا ہے یہ علاقہ دہشتگردوں کے اہم اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔
شامی فوج نے اس علاقے میں دہشتگردوں کے ذریعے کھودی گئیں خندقوں اور سرنگوں کا سراغ لگاتے ہوئے انہیں منہدم کر دیا ہے۔
شامی فوج نے اس علاقے میں جیش الاسلام اور فیلق الرحمن کے دہشتگردوں کے خلاف شدید حملے کرتے ہوئے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور وہ ایک دوسرے سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔