افغانستان سے 300 امریکی فوجیوں کا انخلا
امریکی فضائیہ کے 300 اہلکار جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں 9 ماہ تک تعینات رہنے کے بعد واپس امریکہ روانہ ہوں گے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افغانستان کے شہرقندھار میں تعینات امریکی فضائیہ کے 300 سے زائد اہلکار تقریبا 9 مہینے تک افغانستان میں تعینات رہنے کے واپس اپنے ملک جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس دستے کی واپسی کے بعد بھی افغانستان سے کچھ اور امریکی فوجیوں کا انخلاء ہوگا جن کی مجموعی تعداد 500 بتائی جا رہی ہے۔ کئی سال تک افغانستان میں غیر قانونی طور پر تعینات رہنے والے امریکی فوجی نہ فقط امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے بلکہ امریکیوں کی موجودگی کی وجہ سے افغانستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے گئے۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے پکتیا کے گورنر کے ترجمان کےمطابق ڈرون حملہ زرمت ضلع میں کیا گیا حملے میں 7 شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، تاہم ہلاک ہونے والوں کا تعلق کس گروپ سے ہے یہ ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔